Home / Uncategorized / آئی سی سی نے محمد عرفان، خرم منظور اور بلاول بھٹی سمیت 6 کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لے لیا
آئی سی سی نے محمد عرفان، خرم منظور اور بلاول بھٹی سمیت 6 کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لے لیا

آئی سی سی نے محمد عرفان، خرم منظور اور بلاول بھٹی سمیت 6 کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لے لیا

13101338_1686721644915865_1043293292_n

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان کپ میں حصہ لے رہے 6 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے محمد عرفان، محمد سمیع، خرم منظور، سمع اسلم، بلاول بھٹی اور محمد حسن کا ڈوپ ٹیسٹ لیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں سال پینٹنگولر کپ کی جگہ ایک نیا ٹورنامنٹ ”پاکستان کپ“ کے نام سے متعارف کرایا ہے جو 19 اپریل سے پانچ ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں پانچ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔
ماضی کے برعکس اس ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے روائتی طریقہ کار کے بجائے ڈرافٹ سسٹم اختیار کیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top