Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (13)

Home / Uncategorized / آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 الیون کا اعلان کردیا ، ویرات کوہلی کپتان منتخب
آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 الیون کا اعلان کردیا ، ویرات کوہلی کپتان منتخب

آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 الیون کا اعلان کردیا ، ویرات کوہلی کپتان منتخب

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام پر ورلڈ ٹی 20 الیون کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی 20 الیون کیلئے بھارت کے بلے باز ویرات کوہلی کو کپتان منتخب کیا گیا ہے جبکہ بدقسمتی سے کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ ٹی 20 الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ ورلڈ ٹی 20 الیون میں انگلینڈ کے 4 جبکہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے 2،2 کھلاڑی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا 1،1 کھلاڑی ورلڈ ٹی 20 الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔ ورلڈ ٹی 20 الیون میں جگہ بنانے والوں میں جیسن روئے، ڈی کوک، جوئے روٹ، شین واٹسن، آندرے رسل، جوز بٹلر، سینٹر اور فاسٹ بولر ویلی شامل ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top