Home / Uncategorized / آج مزید وکٹیں گرائیں گے ، کراچی کے عوام بتا دیں گے کہ وہ پاکستانیت پر یقین رکھتے ہیں : انیس قائم خانی
آج مزید وکٹیں گرائیں گے ، کراچی کے عوام بتا دیں گے کہ وہ پاکستانیت پر یقین رکھتے ہیں : انیس قائم خانی

آج مزید وکٹیں گرائیں گے ، کراچی کے عوام بتا دیں گے کہ وہ پاکستانیت پر یقین رکھتے ہیں : انیس قائم خانی

13084227_1685656108355752_2112586241_n

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ وہ آج مزید وکٹیں گرائیں گے اور آج کے جلسے میں 1سے 5لاکھ افراد شرکت کریں گے ۔
باغ جناح گراﺅنڈ میں جلسے گاہ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے اور آگے چل کر پتنگیں بھی کاٹیں گے اور وکٹیں بھی گرائیں گے ۔انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ جلسے میں پورے پاکستان سے قافلے شرکت کریں گے اور عوام بتا دیں گے کہ وہ لسانیت نہیں بلکہ پاکستانیت پر یقین رکھتے ہیں ، جلسہ پانچ بجے شروع ہو گا اور زیادہ تر لوگ کراچی اور سندھ سے آئیں گے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top