Home / Uncategorized / آج پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات
آج پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

آج پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں، کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، بنوں،سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش اوربعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہےگا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ، ڈی جی خان، ملتان، کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص اور سکھر ڈویڑن میں بعض مقامات پر تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ژوب ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میںتیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش فاٹا: پاراچنار50، خیبر پختونخوا: دیر18، کالام11، میرکھانی07، دروش05، گلگت بلتستان: گلگت05، بگروٹ، استور04، چلاس03، بلوچستان:ژوب میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد46، پڈعیدن، دادو45، لاڑکانہ، بہاولنگر، اوکاڑہ، روہڑی،سبی،سکھر44 اور آج لاہور میں کم سے کم درجہ 29، اسلام آباد 23، کراچی 28، پشاور 24، کوئٹہ Utv Line21، گلگت 16، چترال 15جبکہ ہنزہ میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top