Home / Uncategorized / آج پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ، گلگت اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات
آج پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ، گلگت اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات

آج پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ، گلگت اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آبادڈویژن، اسلام آباد اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، ملتان،ژوب ، قلات ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈ نگ کاخدشہ ہے ۔
ترجمان عمران احمد صدیقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا ،مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ بھی ہے جبکہ سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بوندا باندی بھی ہونے کی توقع ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب:لاہور(ائر پورٹ)07 ،اسلام آباد (سیدپور )، راولپنڈی ( چکلالہ)، منگلہ،جوہرا?باد 03 ، خیبرپختونخوا: مالم جبہ24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین47، نوکنڈی، دادو45، رحیم یارخان43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top