Home / Uncategorized / آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج زندگی کی 60 بہاریں دیکھ لیں
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج زندگی کی 60 بہاریں دیکھ لیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج زندگی کی 60 بہاریں دیکھ لیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج 16 جون کو زندگی کی 60 بہاریں دیکھ لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 16 جون 1956 کو گجرات کے راجپوت گھرانے میں پیدا ہونے والے جنرل راحیل شریف کے والد فوج میں میجر تھے جبکہ ان کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں داد شجاعت دی اور نشان حیدر پایا۔ اس کے علاوہ ان کے ماموں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو بھی 1965 کی جنگ میں شہادت کامقام نصیب ہوا اور بہادری پر انہیں بھی نشان حیدر ملا۔

جنرل راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 54 ویں لانگ کورس میں حصہ لیا جس کے بعد اکتوبر 1976 میں وہ فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی چھٹی بٹالین میں شامل ہوگئے اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہیں 27 نومبر 2013 کو وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف بنایا گیا ۔ جب انہیں آرمی چیف بنایا گیا تو وہ سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھے ۔

جنرل راحیل شریف کا پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ہے اور انہی کی قیادت میں پاک فوج نے 15 جون 2014 کو آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس میں دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی اور پورے ملک میں امن کی فضا قائم ہوگئی ۔ جنرل راحیل شریف کو دہشتگردوں اور بے ایمان لوگوں کے بارے میں انتہائی سخت رویے کے حوالے سے جانا جاتا ہے ۔ اس کی واضح مثال یہ ہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے پاک آرمی کے حاضر سروس جنرل سمیت 13 افسران کو کرپشن پر ان کے اعزازات سے محروم کرکے جبری طور پر ریٹائر کردیا تھا۔ جنرل راحیل شریف رواں سال نومبر میں بطور آرمی چیف اپنی تین سالہ مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top