Home / Uncategorized / آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ،ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کی منظوری دے دی گئی
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ،ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کی منظوری دے دی گئی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ،ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کی منظوری دے دی گئی

13161999_1688814684706561_48609639_n

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر ز کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کی منظوری دے دی گئی ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس میں پیشہ وارانہ اور سیکیورٹی سے متعلق امور کا جائز ہ لیا گیا ۔اس موقع پر ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی جس کے تحت فوجی جوان ملک بھر کے کسی بھی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کریں گے ۔اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر شوال آپریشن کی کامیابیوں اور آپریشنل تیاریوں پر اطمنان کا اظہار کیا گیا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top