Home / Uncategorized / آرمی چیف سے امریکی جنرل نکلسن اور خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن کی ملاقات، امریکہ ملا فضل اللہ و دیگر مطلوب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرے: راحیل شریف
آرمی چیف سے امریکی جنرل نکلسن اور خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن کی ملاقات، امریکہ ملا فضل اللہ و دیگر مطلوب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرے: راحیل شریف

آرمی چیف سے امریکی جنرل نکلسن اور خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن کی ملاقات، امریکہ ملا فضل اللہ و دیگر مطلوب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرے: راحیل شریف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے امریکہ سے افغانستان میں ملا فضل اللہ و دیگر مطلوب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی جنرل جان نیکلسن اور امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے امریکی وفد سے افغانستان میں ملا فضل اللہ، پاکستان تحریک طالبان اور دیگر مطلوب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ آرمی چیف نے افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پاکستانی سلامتی پر حملہ ہے جس کے باعث باہمی تعاون پر اثرات مرتب ہوئے اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر بھی اس حملے کے منفی اثرات مرتب ہوئے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
آرمی چیف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے اور بہتری سرحدی نظام سے خطے میں استحکام آ سکتا ہے۔ ”را“ این ڈی ایس سمیت کسی بھی غیر ملکی ایجنسی کو دہشت گردی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان طویل امن کیلئے افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

پاکستان میں زیادہ تر پھانسیاں علی الصبح کیوں دی جاتی ہیں؟ وجہ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب ہر طرح کے دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا گیا اور اس دوران دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی گئی ۔ افغانستان میںبدامنی کا قصور وار پاکستان کو ٹھہرانا بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین پاکستان کو درپیش چیلنجز کو بھی سمجھیں، پاکستان کو افغان مہاجرین اور بین القبائل روابط جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top