Home / Uncategorized / آرمی چیف سے بات کے بعد بھائی کی بازیابی کا یقین ہوگیا: عبدالقادرگیلانی
آرمی چیف سے بات کے بعد بھائی کی بازیابی کا یقین ہوگیا: عبدالقادرگیلانی

آرمی چیف سے بات کے بعد بھائی کی بازیابی کا یقین ہوگیا: عبدالقادرگیلانی

13162356_1691711154416914_1101655739_n

ملتان ، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے بازیاب ہونے والے علی حیدر گیلانی کے بھائی عبدالقادر گیلانی نے بتایاکہ آرمی چیف نے والد کو فون کرکے بازیابی کا بتایا اور  مبارکباد دی ، ان سے بات ہونے کے بعد یقین ہوا کہ علی حیدر بازیاب ہوچکے ہیں ، علی حیدرگیلانی کوآنکھوں سےدیکھیں گےتودل کوتسلی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں عبدالقادرگیلانی نے علی حیدرگیلانی کی بازیابی کےلئےدعائیں کرنےوالوں کا بھی شکریہ اداکیا۔ 

دوسری طرف علی موسیٰ گیلانی نے بتایاکہ آج دوپہر12بجےکےقریب بھائی کی بازیابی کی اطلاع ملی،علی حیدرگیلانی کی بازیابی پروالدہ اللہ کےحضورسجدےمیں ہیں،لاہور:بھائی کی بازیابی سےمتعلق تفصیلات کاعلم نہیں،علی حیدرکی واپسی کب اورکیسےہوگی،ابھی نہیں بتایاگیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top