Home / Uncategorized / آرمی چیف کا شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ،جوانوں اور قبائل کے ساتھ دن گزارا
آرمی چیف کا شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ،جوانوں اور قبائل کے ساتھ دن گزارا

آرمی چیف کا شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ،جوانوں اور قبائل کے ساتھ دن گزارا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے جوانوں اور قبائلی لوگوں کے ساتھ دن گزارا تاہم وہ صدر ممنون حسین کو دورے پر اپنے ساتھ لے جانا بھول گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور عارضی بے گھر افراد کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جوانوں اور قبائل کے ساتھ دن گزارا ۔ انہوں نے قبائلی عمائدین کی طرف سے آپریشن ضرب عضب میں تعاون کرنے پر ان کے کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں نئے پارلیمانی سال کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور صدر ممنون حسین کی ملاقات ہوئی تھی جس میں آرمی چیف نے صدر سے وعدہ کیا تھا کہ  شمالی و جنوبی وزیرستان کے اگلے دورے پر انہیں بھی ساتھ لے کر جائیں گے  تاہم آرمی چیف نے اکیلے ہی دورہ کرکے صدر مملکت کے ساتھ کیا گیا  وعدہ توڑ دیا ہے یا شاید انہیں یاد نہیں رہا ہوگا۔ 

Comments are closed.

Scroll To Top