Home / Uncategorized / آرمی چیف کا فیصلہ حکومت کیلئے واضح پیغام ہے : سراج الحق
آرمی چیف کا فیصلہ حکومت کیلئے واضح پیغام ہے : سراج الحق

آرمی چیف کا فیصلہ حکومت کیلئے واضح پیغام ہے : سراج الحق

13059907_1719981241590760_1317503739_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ آرمی چیف کا کرپشن کے الزامات پر عسکری عہدیداروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ حکومت کے لیے واضح پیغام ہے ، دیگر اداروں کو بھی اسی طرح کام کرناچاہیے ۔
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگومیں سراج الحق کاکہناتھاکہ کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، آرمی چیف کا فیصلہ نہایت خوش آئند ہے ، حکومت تاحال پانامالیکس پر کمیشن بنانے کے معاملے پر بھی کنفیوژن کا شکار ہے ، جج کو گلے سے پکڑکر کمیشن کا سربراہ نہیں بنایاجاسکتا۔

Comments are closed.

Scroll To Top