Home / Uncategorized / آرمی چیف کا یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون،بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد
آرمی چیف کا یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون،بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد

آرمی چیف کا یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون،بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد

13162255_1691687157752647_502065485_n

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کرکے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباددی ہے ۔

آرمی چیف کے ٹیلی فون سے گیلانی خاندان کو بیحد تسلی ہوئی ہے ۔کیونکہ گیلانی خاندان کے افراد کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں پاک فوج کی جانب سے تسلی کرائے جانے پر ہی تصدیق ہو گی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے تعاون کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں کی جانے والی ان کی کاوشوں کو سراہا۔

خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے فرزند علی حیدر تین سال ایک دن کے بعد افگانستان کے صوبہ غزنی میں ایک آپریشن کے دوران بازیاب کرالیئے گئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top