Home / Uncategorized / آغا خان یونیورسٹی میں طالب علم نے مبینہ طو ر پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی
آغا خان یونیورسٹی میں طالب علم نے مبینہ طو ر پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی

آغا خان یونیورسٹی میں طالب علم نے مبینہ طو ر پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی

13045519_1719943911594493_1439835906_n

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آغا خان میڈیکل یونیورسٹی میں طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ۔

دنیا نیوز کے مطابق خودکشی کرنے والا طالب علم سکول آف نرسنگ میں سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھاجس نے مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی طالب علم کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا گیا ہے کہ مقتول گلگت کا رہائشی تھا جو سکالر شپ پر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہا تھا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ طالب علم نے 2014 میں نرسنگ سکول میں داخلہ لیا اور اس کا کورس 2018میں مکمل ہو نا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top