Home / Uncategorized / آفریدی تیسر ے یا چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے موزوں ثابت ہوسکتے ہیں: سرفراز احمد
آفریدی تیسر ے یا چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے موزوں ثابت ہوسکتے ہیں: سرفراز احمد

آفریدی تیسر ے یا چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے موزوں ثابت ہوسکتے ہیں: سرفراز احمد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد نے اپنے انتخاب کے دوسرے دن ہی سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیٹنگ نمبربھی سوچ لیا ہے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹی 20 کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ جو بھی پلان ملا اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، شاہد آفریدی کو بطور کھلاڑی کھلانے میں کوئی حرج نہیں ہے انہوں نے 20 سالہ کیریئر میں کئی بار ملکی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا اور وہ اب بھی ایسا کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شاہد آفریدی کے بیٹنگ نمبر کے حوالے سے کپتان کا کہنا تھا کہ آفریدی تیسر ے یا چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے موزوں ثابت ہوسکتے ہیں۔
سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹوئنٹی20 کے دوران ٹیم میں کسی قسم کے اختلافات نہیں تھے اور تمام کھلاڑیوں نے مل کر کرکٹ کھیلی ہے ۔ اس وقت میں کسی کو سکواڈ میں غیر ضروری نہیں سمجھتا کیونکہ سب کی ہی بڑی خدمات ہیں جن کی میں قدر کرتا ہوں۔
کھلاڑیوں کے حوالے سے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ٹاپ آرڈر میں بہترین پرفارمنس کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ عمر اکمل مڈل آرڈر کیلئے موزوں ہیں تاہم سارا بیٹنگ آرڈر ابھی نہیں بتا سکتا لیکن سکواڈ کی تشکیل میں میری مشاورت شامل ہوگی۔

Comments are closed.

Scroll To Top