Home / Uncategorized / آف شور کمپنیاں غیراخلاقی ہیں، شریف خاندان دولت عوام کو واپس کردے: تہمینہ درانی
آف شور کمپنیاں غیراخلاقی ہیں، شریف خاندان دولت عوام کو واپس کردے: تہمینہ درانی

آف شور کمپنیاں غیراخلاقی ہیں، شریف خاندان دولت عوام کو واپس کردے: تہمینہ درانی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیاں اگر قانونی بھی ہیں تو یہ غیر اخلاقی کام ہے ،شریف خاندان ساری دولت غریبوں کو دے کر سادہ زندگی گزارے،غیر اخلاقی کام ضمیر بیچنے کے مترادف ہے ۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ نے آف شور کمپنیوں کو غیر اخلاقی قرار دے دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ قانون توڑنا غیر قانی ہے تو اخلاقیات توڑنا روح کو بیچنے کے مترادف ہے اس لیے شریف خاندان کو چاہیے کہ وہ اپنی ساری دولت غریبوں میں تقسیم کر کے سادہ زندگی بسر کرے ۔

 اپنے ٹوئٹر پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ شریف خاندان سے 14 سال میں کبھی نہیں ملی، شریف خاندان ساری دولت عوام کو واپس کردے، میری نظر میں غیر اخلاقی کام قانون توڑنے سے بڑا جرم ہے، ضمیر بیچنا بڑا جرم ہے۔ شریف خاندان تمام غیرملکی اور مقامی دولت قوم کو لوٹا کر ہی اپنا نام صاف کرسکتا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ  وہ امیر ہوتی تو میری دولت ملک کے غریب عوام کیلئے ہوتی۔ پاناما پیپرز کے حوالے سے اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیاں، بیرون ملک املاک اور اکاو¿نٹس قانونی ہوسکتے ہیں لیکن میرے لئے یہ سب غیراخلاقی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top