Home / Uncategorized / آف شور کمپنیوں کے مالکان حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کی دستخط شدہ دستاویزات بھی منظرعام پر آ گئیں
آف شور کمپنیوں کے مالکان حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کی دستخط شدہ دستاویزات بھی منظرعام پر آ گئیں

آف شور کمپنیوں کے مالکان حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کی دستخط شدہ دستاویزات بھی منظرعام پر آ گئیں

13231186_1693087744279255_195721319_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آف شور کمپنیوں کے مالکان وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور صاحبزادی مریم نواز کی دستخط شدہ دستاویزات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں ان دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ مریم نواز کے نام دو کمپنیاں، نیسکو لمیٹڈ اور نیلسن انٹرپرائز لمیٹڈ ے جبکہ تیسری آف شور کمپنی کومبر گروپ اینڈ کارپورٹیڈ ہے جس کی ملکیت میں حسین نواز بھی مریم نواز کے ساتھ شریک ہیں جبکہ چوتھی آف شور کمپنی ہینگون پراپرٹی ہولڈنگز لمیٹڈ ہے جو حسن نواز کے نام پر ہے۔ ان آف شور کمپنیوں سے متعلق حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کی دستخط شدہ دستاویزات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں ۔

کمپنیاں سامنے آنے پر حسین نواز کا موقف تھا کہ یہ ان کی محنت کی کمائی ہے ، کوئی کرپشن نہیں کی جبکہ بیرون ملک رہنے کی وجہ سے پاکستان میں گوشوارے جمع کرانا ضروری نہیں ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top