Home / Uncategorized / آف شور کمپنی بنانے کا سب سے زیادہ تجربہ عمران خان کا ہے :خواجہ آصف
آف شور کمپنی بنانے کا سب سے زیادہ تجربہ عمران خان کا ہے :خواجہ آصف

آف شور کمپنی بنانے کا سب سے زیادہ تجربہ عمران خان کا ہے :خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ آف شور کمپنیاں بنانے میں سب سے زیادہ تجربہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ 1983میں عمران خان نے آف شور کمپنی بنائی اور اس وقت لوگوں کو اس کے سپیلنگ بھی نہیں آتے تھے ،آف شور کمپنیاں بنانے میں عمران خان کا سب سے زیادہ تجر بہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان شوکت خانم کے خیرات کے پیسوں سے بیرون ملک سرمایہ کر تے ہیں ،سات ملین ڈالر کی خیراتی رقم 2008سے افرانس اور مسکت کی آف شور کمپنیوں میں لگا ہو اہے،کہانی اب بہت دور تک جائے گی ۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف اگر اپنے تمام اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں تو یہ بھی پیش کر سکتے ہیں ۔خواجہ آصف کا کہناتھا کہ عمران خان نے فلیٹ بیچا تھا یا بکنگھم کا پیلس ،ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top