Home / Uncategorized / آن لائن کاروبار کی آڑ میں اربوں لوٹنے والا گروہ گرفتار
آن لائن کاروبار کی آڑ میں اربوں لوٹنے والا گروہ گرفتار

آن لائن کاروبار کی آڑ میں اربوں لوٹنے والا گروہ گرفتار

13046100_1684942965093733_1790980720_n

لاہور (ویب ڈیسک) جعلی ویب سائٹ بنا کر اربوں روپے لوٹنے والے گروہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے گروہ میں لیاقت علی، احسن رضا اور دیگر اہلخانہ شامل ہیں ، اس گروہ کی جانب سے 2015 ءمیںایک آن لائن کاروبار کی ویب سائٹ کا آغاز کیا گیا تھا، اس کاروبار میں کم سے کم 800 ڈالر کی سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ دے کر لوگوں سے اربوں روپے لوٹ گئے ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 5 ہزار افراد سے 2 ارب سے زائد روپے لوٹے گئے ۔ ایف آئی اے ذرائع کی جانب سے مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ اس گروہ کو فیصل آباد کے بااثر سیاستدانوں کی پشت پناہی حاصل رہی ہے، اس گروہ کی جانب سے چلائی جانے والی ویب سائٹ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے قبضے سے لئے گئے متعدد کمپیوٹر ز اور دستاویزات کو فرانزک تحقیقات کیلئے بھجوا دیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top