Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (13)

Home / Uncategorized / آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان کا 4304 مربع کلومیٹر علاقہ دہشتگردوں سے صاف کیا: آئی ایس پی آر
آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان کا 4304 مربع کلومیٹر علاقہ دہشتگردوں سے صاف کیا: آئی ایس پی آر

آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان کا 4304 مربع کلومیٹر علاقہ دہشتگردوں سے صاف کیا: آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آپریشن ضرب عضب میں اب تک شمالی وزیرستان کا 4304 مربع کلومیٹر علاقہ دہشتگردوں سے صاف کیا اور آپریشن کے آخری مراحل میں سیکیورٹی فورسز نے شوال کا 640 مربع کلومیٹر علاقہ کلیئر کرالیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں 9ہزار فٹ کی بلندی والے علاقوں میں آپریشن کیے گئے فروری میں شوال میں جب آپریشن شروع ہوا تو وہاں کوئی مواصلاتی نظام نہیں تھا، مشکل علاقوں میں انتہائی سخت موسم میں بھی آپریشن جاری رکھا گیا ہے جس سے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے اور بڑی تعداد میں اسلحہ پکڑا گیا۔
شوال میں آپریشن کے آخری مرحلے میں 252 دہشت گردوں کو مارا گیا جبکہ آپریشن کے دوران 160 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے اور پچھلے 2 مہینوں میں شوال میں 8 جوان شہید اور 39 زخمی ہوئے ۔مانا ، گرباز، لٹاکا، انزرکاس اورمغراتائی سے دہشتگردوں کے بڑے ٹھکانے ختم کیے جبکہ شمالی وزیرستان اورفاٹا کے دور دراز علاقوں میں حکومتی رٹ قائم کی گئی، اس وقت پاک افغان سرحد کے پاس دہشتگردوں کے آخری ٹھکانوں پر جنگ جاری ہے۔
شمالی وزیرستان میں 94 ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اورجنوبی وزیرستان میں  فیز 3 پر 153 منصوبوں پر کام ہورہاہے ہفتہ کے روز آرمی چیف نے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ باقاعدہ منصوبے کے تحت شمالی وزیرستان میں ٹی ڈی پیز کی واپسی جاری ہے اور 37ہزار 12 خاندان اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top