Home / Uncategorized / ’آپ دونوں آجاﺅ‘ چین نے پاکستان اور بھارت کو اشارہ کردیا، دعوت دے دی
’آپ دونوں آجاﺅ‘ چین نے پاکستان اور بھارت کو اشارہ کردیا، دعوت دے دی

’آپ دونوں آجاﺅ‘ چین نے پاکستان اور بھارت کو اشارہ کردیا، دعوت دے دی

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے تعاون سے قائم ہونے والے طاقتور علاقائی اتحاد شنگھائی تعاون کونسل میں شمولیت خطے کے ہر ملک کی خواہش ہے۔ پاکستان اور بھارت بھی اس اتحاد کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں، اور چین نے دونوں کو اس اتحاد میں رکن ممالک کے طور پر شامل کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے نمائندہ ہانگ لی نے پاکستان اور بھارت کی شنگھائی تعاون کونسل میں شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے لئے یہ بات اہم ہے کہ وہ چھ ملکی گروپ میں شامل ہوں۔ شنگھائی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کی ازبکستان میں منعد ہونے والی اہم ملاقات سے ایک ہفتہ پہلے جاری ہونے والے اس اہم بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ روس کے شہر اوفا میں گزشتہ سال منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون کونسل سربراہ میٹنگ میں پاکستان اور بھارت کو اس تنظیم کا حصہ بنانے کے لئے عمل کا آغاز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون کونسل میں شامل کرنے کی حمایت کرتا ہے اور اس ضمن میں لوازمات مکمل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

چین اور روس شنگھائی تعاون کونسل تنظیم کے اہم ترین رکن ہیں، جبکہ بیلاروس، ترکی اور سری لنکا کو ڈائیلاگ پارٹنر کا مقام حاصل ہے۔ افغانستان، بھارت، ایران، منگولیا اور پاکستان اس تنظیم میں مبصر ممالک کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top