Home / Uncategorized / اب آپ ہمیشہ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں، حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺ میں شاندار سروس متعارف کروادی گئی
اب آپ ہمیشہ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں، حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺ میں شاندار سروس متعارف کروادی گئی

اب آپ ہمیشہ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں، حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺ میں شاندار سروس متعارف کروادی گئی

13220000_1692481861006510_1981671504_n

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے حرمین الشریفین آنے والے زائرین و عبادت گزاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جن میں حج و عمرہ کے دوران اپنے پیاروں سے رابطے کی سہولت بھی شامل ہے۔
جنرل پریذیڈنسی برائے حرمین الشریفین کی طرف سے اس ضمن میں کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے حرم شریف اور مسجد نبوی میں موبائل فون چارجنگ کی سروس بھی متعارف کروادی گئی ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق پریذیڈنسی کی طرف سے اکتوبر میں اس سروس کی فراہمی کا وعدہ کیاگیا تھا اور اب اس سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
موبائل فون چارجنگ پوائنٹ مسجد کے عظیم الشان ستونوں کے دامن میں فراہم کئے گئے ہیں۔ ہر چارجنگ پوائنٹ میں 8 موبائل فونز کو چارجنگ کے لئے لگانے کی سہولت ہے، جبکہ موبائل فون رکھنے کے لئے خصوصی پاکٹس بھی تیار کی گئی ہیں۔ زائرین و عبادت گاروں کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی صورت میں ہر شخص کو چارجنگ کے لئے 5 منٹ کا وقت دیا جائے گا، جبکہ موبائل فون گم ہوجانے کی صورت میں انتظامیہ ذمہ دار نہ ہوگی۔

Comments are closed.

Scroll To Top