Home / Uncategorized / ’اب گھر سے نکلنے کی بھی ضرورت نہیں‘ سعودی عرب نے شاندار سہولت متعارف کروادی، غیر ملکی بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں
’اب گھر سے نکلنے کی بھی ضرورت نہیں‘ سعودی عرب نے شاندار سہولت متعارف کروادی، غیر ملکی بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں

’اب گھر سے نکلنے کی بھی ضرورت نہیں‘ سعودی عرب نے شاندار سہولت متعارف کروادی، غیر ملکی بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں

13180959_1690090864578943_401472786_n

جدہ (محمد اکرم اسد/ بیورو چیف) وزیر داخلہ ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن نائف کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے موبائل فون سم کارڈ زکی فنگر پرنٹ رجسٹریشن کا عمل ’ابشیر‘ سسٹم کے ذریعے شروع کر دیا گیا ہے۔ موبائل فون فنگر پرنٹس رجسٹریشن کروانے والے افراد جو ابشیر سسٹم میں رجسٹرڈ نہیں انہیں اب ٹیلی کمیونیکیشن ادارے میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انفارمیشن سنٹر کی جانب سے حاصل کی گئی معلومات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر داخلہ اور ولی عہد مملکت کی جانب سے ملک کے شہریوں اور معتمرین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے قومی معلوماتی سنٹر کو خصوصی ہدایات جاری کی تھیں کہ ایسا پروگرام مرتب کیا جائے کہ ملک کے شہریوں کو اپنی موبائل سم رجسٹرکروانے کے لئے کسی ادارے میں نہ جانا پڑے اور وہ اپنے سسٹم کے ذریعے ہی سم کارڈ کی رجسٹریشن کرسکیں۔ وزیر داخلہ کی ہدایات پر قومی مرکز برائے معلومات نے ایک ہفتے میں وہ پروگرام مرتب کرلیا جسے اب لانچ کردیا گیا ہے۔ مرکز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طارق الشدی نے بتایا کہ سنٹر کی جانب سے پروگرام مرتب کرلیا گیا ہے، ملک میں مقیم ملکی اور غیر ملکی جن کے پاس وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ ’ابشیر‘ موجود ہے، انہیں اب سم کارڈ کی رجسٹریشن کے لئے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ابشیر اکاﺅنٹ پر اپنے پیج پر لاگ ان کرنے کے بعد WTHIQ کو کلک کریں، جہاںمعلومات کا بلاک کھل جائے گا، جس کے بعد مطلوبہ موبائل کمپنی کو سلیکٹ کریں اور نمبر فیڈ کریں اور رجسٹریشن کے لئے ارسال کریں۔ ابشیر کی ویب سائٹ کے لئے www.moi.gov.sa پر لاگ ان کریں۔

Comments are closed.

Scroll To Top