Home / Uncategorized / اثاثے چھپانے پر کیپٹن صفدر کے خلاف درخواست بغیرکارروائی کے ملتوی
اثاثے چھپانے پر کیپٹن صفدر کے خلاف درخواست بغیرکارروائی کے ملتوی

اثاثے چھپانے پر کیپٹن صفدر کے خلاف درخواست بغیرکارروائی کے ملتوی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف اثاثہ جات چھپانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں درخواست بغیرکارروائی کے ملتوی کردی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کارروائی ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کیا ۔ سردار رضا خان کا کہنا تھا کہ 12 جون کو الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان ریٹائر ہوگئے جس کے بعد عملی طور پر الیکشن کمیشن غیر فعال ہوچکا ہے ۔ جب تک نئے ارکان کا تعین نہیں ہوجاتا کسی بھی کیس کی سماعت نہیں کی جاسکتی۔
واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ مریم صفدر کے اثاثے چھپا کر الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدر کا بھی پاناما پیپرز میں نام آیا ہے جن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کی 2 آف شور کمپنیاں ہیں۔ مریم نواز کے نام پر آف شور کمپنیاں منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بیوی کے اثاثے چھپانے پر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف درخواست دائر کی تھی ۔ 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق اپنے یا اپنے بیوی ، بچوں کے اثاثے چھپانے پر رکن اسمبلی کو نااہلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، اسی الزام کے دوتحت پہلے ہی دو اراکین اسمبلی کو اپنی نشست سے ہاتھ دھونا پڑے ۔ 

Comments are closed.

Scroll To Top