Home / Uncategorized / احتساب کا آغاز وزیراعظم سے کیا جائے،نواز شریف پارلیمنٹ میں اثاثوں کی تفصیلات بتائیں:اپوزیشن نے ٹی اوآرز تیار کرلیئے
احتساب کا آغاز وزیراعظم سے کیا جائے،نواز شریف پارلیمنٹ میں اثاثوں کی تفصیلات بتائیں:اپوزیشن نے ٹی اوآرز تیار کرلیئے

احتساب کا آغاز وزیراعظم سے کیا جائے،نواز شریف پارلیمنٹ میں اثاثوں کی تفصیلات بتائیں:اپوزیشن نے ٹی اوآرز تیار کرلیئے

13045509_1689094394678590_1877189865_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما لیکس پر حکومتی ٹرمز آف ریفرنسز کو مسترد کرنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ ضابطہ کار تیار کرتے ہوئے ٹی او آر ز پراصولی اتفاق کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈراور رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کی ٹی اوآر ز کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں پاناما لیکس پر بننے والے کمیشن سے متعلق ٹرمز آف ریفرنسز تیار کرلیئے گئے۔اپوزیشن کے تیار کردہ ٹی او آرز کے مطابق قانون سازی کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی جائے۔ احتساب کا آغاز وزیراعظم اور ان کے خاندان سے کیا جائے۔وزیراعظم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے اثاثے اور آمدن بشمول آف شور کمپنیاں ظاہر کریں ۔ٹی او آر کے مطابق بین الاقوامی ساکھ والی فرم سے آڈٹ کرایا جائے اور آڈٹ فرم کا تشہیر اور ٹینڈر سے انتخاب کیا جائے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوںمیں وزیراعظم کے استعفے پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے تاہم ٹی اوآرز میں اس کا ذکر نہیںکیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top