Home / Uncategorized / احمد شہزاد اور عمر اکمل کی چھٹی! یوسف نے بورڈ کی حمایت کردی
احمد شہزاد اور عمر اکمل کی چھٹی! یوسف نے بورڈ کی حمایت کردی

احمد شہزاد اور عمر اکمل کی چھٹی! یوسف نے بورڈ کی حمایت کردی

لاہور (ویب ڈیسک) سابق کپتان محمد یوسف نے دورہ انگلینڈ کے لئے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے فیصلے کر سراہتے ہوئے اقدام کو ٹیم کے لئے نیک شگون قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میں انضمام الحق کے سلیکشن کے طریقہ کار سے متعلق ہوں اور جو کچھ وہ کررہے ہیں وہ وسیع تجربے کی بنیاد پر ہی کررہے ہیں۔ سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کیاگیا ہے بلکہ ان کے ساتھ ڈسپلن کے مسائل اس سے قبل بھی تھے، 2015ءمین وقار یونس نے شکایت کی تھی جس کا نوٹس نہیں لیا گیا۔

یوسف کا ماننا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت تک ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہیے جب تک یہ فرسٹ کلاس سیزن میں بہترین کارکردگی نہیں دکھاتے۔ انہوں نے سلیکٹرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک دفعہ اتنا بڑا فیصلہ کیا ہے تو اس پر قائم رہیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ڈسپلن کے مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی حالیہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر محدود طرز کی کرکٹ میں ا ن کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو یہ فیصلہ ٹیم کے نقصان میں نہیں ہے لیکن حقیقت یہ کہ دونوں کو ٹیم سے باہر رکھ کر ڈومیسٹک کرکٹ کی جانب بھیجنے کی ضرورت ہے۔د ونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنا نہ صرف ٹیم کے مفاد میں ہے بلکہ خود ان کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔

آدھی زندگی ٹین کی چھت تلے گزاری، کرس گیل کا اپنی کتاب میں انکشاف

ایک سوال پر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے عروج کا دور بہت پہلے گزرچکا ہے اور انہیں پہلے ہی کرکٹ سے کنارہ کش ہوجانا چاہیے تھا۔ آفریدی کی ٹیم میں شمولیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ سلیکٹرز اور بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ آفریدی کے حوالے سے کیا کرنا چاہتے ہیں لیکن میں فوری طور پر ان کی ٹیم میں واپسی نہیں دیکھ رہا۔

Comments are closed.

Scroll To Top