Home / Uncategorized / اختیارات جی ایچ کیو کے پاس ہیں تو وزارت دفاع بند کرد یں : سپریم کورٹ
اختیارات جی ایچ کیو کے پاس ہیں تو وزارت دفاع بند کرد یں : سپریم کورٹ

اختیارات جی ایچ کیو کے پاس ہیں تو وزارت دفاع بند کرد یں : سپریم کورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پشاور کینٹ میں پلاٹ ٹرانسفر پر پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت کر تے ہوئے جی ایچ کیو کو نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے پلاٹ ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے جی ایچ کیو نے ہمارے خط کا جواب نہیں دیا جس پرجسٹس قاضی فائز نے کہا حکومت کا یہ کہنا مناسب نہیں کہ جی ایچ کیو نے جواب نہیں دیا،کیا جی ایچ کیو حکومت کے ماتحت نہیں؟،اگر اختیارات جی ایچ کیو کے پاس ہیں تو وزارت دفاع کو بند کر دیں ،سپریم کورٹ نے جی ایچ کیو کو نوٹس سرکاری وکیل کی استدعا پر جاری کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top