Home / Uncategorized / اسحاق ڈار نے آرمی چیف کے سامنے سر جھکا کر بیٹھنے کی انتہائی دلچسپ وجہ بتا دی
اسحاق ڈار نے آرمی چیف کے سامنے سر جھکا کر بیٹھنے کی انتہائی دلچسپ وجہ بتا دی

اسحاق ڈار نے آرمی چیف کے سامنے سر جھکا کر بیٹھنے کی انتہائی دلچسپ وجہ بتا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جی ایچ کیو میں ہونے والی میٹنگ کے دوران سر جھکا کر بیٹھنے کے معاملے کی وضاحت کر دی ہے اور کہا ہے کہ جس وہ فوٹیج بنائی گئی اس وقت تلاوت ہو رہی تھی اور اسی کے ادب میں سر جھکا کر بیٹھا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس میٹنگ میں خدشات کوئی نہیں تھے بلکہ کچھ سیکیورٹی مسائل پر بات ہوئی تھی۔ میں نے اجلاس میں تجویز دی تھی کہ سیکیورٹی کے معاملات پر متعلقہ سٹیک ہولڈرز یعنی وزارت خارجہ اور فوجی اسٹیبلشمنٹ مل کر ایک آﺅٹ لائن آف روڈ میپ کا تعین کریں اور مل کر موجودہ سیکیورٹی کے حالات سے متعلق مختلف تجاویز اور لائحہ عمل طے کیا جائے جو وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپسی پر پیش کر دیا جائے۔ اجلاس میں شریک تمام افراد نے اس تجویز پر اتفاق رائے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اللہ اور اس کے حبیب سے ڈرنے والا آدمی ہوں اور کسی نے نہیں ڈرتا۔ جب میں جانتا ہوں کہ میں عبادت سمجھ کر اپنے ملک کی خدمت کر رہا ہوں تو پھر مجھے کسی کی ڈانٹ کی ضرورت نہیں، نہ تھی اور نہ ہو گی۔ میں نہیں جانتا کہ ہمارے اتنے پیارے رشتے کو کیوں غلط رنگ دیا جاتا ہے؟ کبھی کوئی ٹی وی چینل کہتا ہے کہ دیکھیں اسحاق ڈار کیسے سر جھکا کر بیٹھے ہیں۔ حالانکہ جس وقت وہ فوٹیج بنائی گئی اس وقت تلاوت ہو رہی تھی اور صرف قرآن کریم ادب میں سر جھکا کر بیٹھا تھا، کسی کے ڈر سے بیٹھنے والی کون سی بات ہے۔ ایسی چیزوں کو بلا ضرورت غلط رنگ دینے سے گریز کریں کیونکہ ہمارے درمیان ایک بہت اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے

Comments are closed.

Scroll To Top