Home / Uncategorized / اسد عمر کی زبان ایسی پھسلی کہ اسحاق ڈار کو اگلا وزیر خزانہ قرار دے دیا
اسد عمر کی زبان ایسی پھسلی کہ اسحاق ڈار کو اگلا وزیر خزانہ قرار دے دیا

اسد عمر کی زبان ایسی پھسلی کہ اسحاق ڈار کو اگلا وزیر خزانہ قرار دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی زبان کیا پھسلی کہ نئے پاکستان کا سارا منصوبہ ہی کھٹائی میں پڑتا دکھائی دینے لگاہے ۔
وفاقی دارالحکومت میں نجی ٹی وی کے زیر اہتمام ہونے والی پری بجٹ کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے اپنے کارپوریٹ تجربے کے پیش نظر متعدد مثبت بجٹ تجاویز پیش کیں۔ کانفرنس کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اسد عمر کی زبان پھسل گئی اور تقریر کی روانی میں اسحاق ڈار کو اگلا وزیر خزانہ کہہ گئے ۔
اسد عمر کی زبان کیا پھسلی کہ اسحاق ڈار کو بھی پی ٹی آئی کی درگت بنانے کا بہانہ مل گیا ۔ بعد ازاں اپنے خطاب کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے اگلا وزیر خزانہ مجھے قرار دیا ہے جس سے ایک بات تو صاف ظاہر ہوگئی ہے کہ اگلی حکومت بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی۔
اسد عمر زبان پھسلنے کے بعد ایسے پھسلے کہ پوری کانفرنس میں بڑے ہی خجل نظر آئے ، شاید وہ یہی سوچتے رہے ہوں گے کہ کہیں میں نے نئے پاکستان کی نفی تو نہیں کردی اور اب عمران خان کا ان کے ساتھ رویہ کیسا ہوگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top