Home / Uncategorized / اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے شاپنگ سنٹر میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک ،13زخمی
اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے شاپنگ سنٹر میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک ،13زخمی

اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے شاپنگ سنٹر میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک ،13زخمی

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی پولیس کے مطابق تل ابیب کے ایک مرکزی شاپنگ سنٹر میں ہونے والی فائرنگ سے چار  افراد ہلاک جبکہ13کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی اخبار ہیرٹز کے مطابق حملہ سارونا مارکیٹ میں 2مقامات پر کیا گیا جہاں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹرز اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں کے کے بالمقابل واقع فوڈ سنٹرمیں کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں رات کو ساڑھے 9بجے ٹیلی فون کال موصول  ہوئی کہ سارونا سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔پولیس کے مطابق ایمرجنسی فورسز ابھی جائے وقوعہ کی جانب جانے ہی لگے تھے کہ فوڈ شاپنگ سنٹر میں ایک اور فائرنگ کے واقعہ کی اطلا ع دی گئی۔مجموعی طورپر اس فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دوافراد نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق مسلح افرا دنے بینڈیکٹ نامی ریسٹورنٹ اور حربا سٹریٹ میں اچانک قریب سے گزرنے والے شہریوں پر گولیاں برسانا شروع کر دیں ۔اخبار کے مطابق پولیس نے بروقت پہنچ کر حملہ آوروں کوگولیاں مار کر تحویل میں لے لیا جن میں سے ایک شدید زخمی ہو گیا جس کی ہسپتال میں سرجری کی گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق فلسطینی گاو¿ں یاتا سے تھا۔پولیس کے مطابق تیسرا حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسرائیلی وزیراعظم روس سے اسرائیل واپس آگئے او روزارت دفاع میں اس حوالے سے ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top