Home / Uncategorized / اسلام آبادسے جدہ جانے والی فلائٹ میں دوران پرواز فنی خرابی،کراچی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ
اسلام آبادسے جدہ جانے والی فلائٹ میں دوران پرواز فنی خرابی،کراچی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ

اسلام آبادسے جدہ جانے والی فلائٹ میں دوران پرواز فنی خرابی،کراچی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد  سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والی  پی آئی اے کی پرواز میں دوران پروا زفنی خرابی ہو گئی ۔طیارے کے پائلٹ کی جانب سے اطلاع کردی گئی ہے جس کے بعداس پرواز کو کراچی میں لینڈ کرایا جا سکتا ہے۔
پی آئی اے کی پرواز 741کی جانب س کنٹرول ٹاور کو فنی خرابی کی اطلاع دی گئی ہے جس کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے کراچی ایئر پورٹ پر ہائی الرٹ قرار دیدیا ہے ۔ایوی ایشن حکام نے طیارے کی محفوظ اور کامیاب لینڈنگ کے لئے انتظامات کرنا شروع کر دیئے ہیں۔حکام نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ طیارے کی محفوظ لینڈنگ یقینی بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے.

Comments are closed.

Scroll To Top