Home / Uncategorized / اسلام آباد دھرنے کے دوران گرفتار 240 افراد کو چھوڑ دیا گیا
اسلام آباد دھرنے کے دوران گرفتار 240 افراد کو چھوڑ دیا گیا

اسلام آباد دھرنے کے دوران گرفتار 240 افراد کو چھوڑ دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) مذہبی جماعتوں کی طرف سے دیئے گئے دھرنے اور توڑ پھوڑ کی وجہ سے پولیس نے تھانہ کوہسار ، تھانہ آئی نائن اور تھانہ سیکرٹیریٹ میں 433 افراد کو حراست میں رکھا ہوا تھا ، تحقیقات کے بعد پولیس نے 240 کو چھوڑ دیا ہے، جبکہ 193 افراد کو 14 دن کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا، پولیس نے بتایا کہ رہا کئے گئے افراد کسی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں تھے اور جو افراد توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top