Home / Uncategorized / اسلحہ سے لیس سعید اجمل کی تصاویر سامنے آگئیں
اسلحہ سے لیس سعید اجمل کی تصاویر سامنے آگئیں

اسلحہ سے لیس سعید اجمل کی تصاویر سامنے آگئیں

13045386_1719962651592619_1313729960_n

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے مشکوک ایکشن کی وجہ سے پابندی کے شکار سپن باﺅلر سعید اجمل کی اسلحہ سمیت تصاویر سامنے آگئی ہیں جواُنہوں نے خود سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ شیئرکیں۔ تصاویر میں دیکھاجاسکتاہے کہ سعید اجمل نے فیصل آباد کے باغ جناح میں ایک 222کلاشنکوف کیساتھ سرپر پولیس کی ٹوپی رکھے تصاویر بنوائیں اور بعد میں فیس بک پر شیئرکردیں۔
امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ زیرنظر تصاویر میں موجود پولیس اہلکاروں سے سعید اجمل نے اسلحہ اور کیپ مانگ کر استعمال کیں لیکن اس ضمن میں درست معلومات دستیاب نہیں ۔
سعید اجمل کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے ، کسی نے تصاویر کو سراہا تو کئی لوگوں نے ایسے کاموں سے دور رہنے کی تجویز دی اور کہاکہ وہ نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں ۔ کسی نے تجویز دی کہ کرکٹ آپ لوگوں کے بس کی با ت نہیں رہی ، اب ایسے ہی کوئی اور کام شروع کردیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top