Home / Uncategorized / اسمبلی اجلاس میں پہلے اپنی صفائی دوں گا اس کے بعد نواز شریف سے سوال کروں گا: عمران خان
اسمبلی اجلاس میں پہلے اپنی صفائی دوں گا اس کے بعد نواز شریف سے سوال کروں گا: عمران خان

اسمبلی اجلاس میں پہلے اپنی صفائی دوں گا اس کے بعد نواز شریف سے سوال کروں گا: عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں پہلے اپنی صفائی دوں گا اس کے بعد نواز شریف سے سوال کروں گا۔ نواز شریف کی اسمبلی میں تقریر کا بے صبری سے انتظار ہے سوال یہ ہے کہ نواز شریف میری تقریر کیلئے رکیں گے یا نہیں ؟۔
برطانیہ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف میری تقریر کیلئے نہ رکے تو میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے اوپر لگے الزاما ت کا جواب دوں گا۔ میں عوام کو جوابدہ ہوں اور ان کی طرح نہیں ہوں جو الزام کا جواب الزام سے دوں بلکہ میں اپنے اوپر لگے ہوئے الزام کی صفائی دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں کوئی بھی چھپ نہیں سکتا وقت تبدیل ہوگیا ہے کیونکہ سوشل میڈیا نے بہت شعور اجاگر کردیا ہے۔ اب یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ایک میڈیا ہاو¿س کو خرید کر کسی شخص پر کیچڑ اچھالنا شروع کردیں نہ ہی عمران خان کسی سے چھپ سکتا ہے اور نہ ہی نواز شریف جواب دینے سے فرار حاصل کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے حکومت کے ٹی او آرز پر جو چیف جسٹس نے کہا اس کا سب کو پہلے سے پتا تھا کہ ان کا جواب یہی ہوگا کیونکہ ایک شخص جس پر الزام لگا ہے وہ کیسے ٹی او آرز سیٹ کرسکتا ہے۔ اپوزیشن کے ٹی او آرز جامع اور مکمل ہیں اور ان پر کمیشن کے قیام پر چیف جسٹس کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top