Home / Uncategorized / ’اس خاتون ڈاکٹر کا دانت نکلوانے کا حکم جاری کرو کیونکہ۔۔۔‘ سعودی شوہر انوکھا ترین مطالبہ لے کر عدالت پہنچ گیا
’اس خاتون ڈاکٹر کا دانت نکلوانے کا حکم جاری کرو کیونکہ۔۔۔‘ سعودی شوہر انوکھا ترین مطالبہ لے کر عدالت پہنچ گیا

’اس خاتون ڈاکٹر کا دانت نکلوانے کا حکم جاری کرو کیونکہ۔۔۔‘ سعودی شوہر انوکھا ترین مطالبہ لے کر عدالت پہنچ گیا

13090485_1686430244945005_794191774_n

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آنکھ کے بدلے آنکھ، اور ہاتھ کے بدلے ہاتھ ہوسکتا ہے، تو پھر دانت کے بدلے دانت کیوں نہیں ہوسکتا؟ یہ سوال ہے ایک سعودی خاوند کا، جو اپنی بیوی کو ڈینٹسٹ کے پاس لے کر گیا مگر اس نے خراب دانت چھوڑ کر اچھا بھلا دانت نکال دیا۔

لڑکا ہوگا یا لڑکی؟ حاملہ خواتین کی وہ ایک بات جس سے ہونے والے بچے کی جنس کا بنا کسی ٹیسٹ پتہ لگایا جاسکتا ہے، جدید تحقیق میں انتہائی حیران کن انکشاف
نیوز سائٹ ایمریٹس 247کے مطابق ان صاحب کا کہنا ہے کہ وہ اہلیہ کو دانت میں درد کی وجہ سے مشرقی صوبے احساءکے ایک کلینک میں لے کر گئے تھے۔ خاتون ڈینٹسٹ نے اچھی طرح معائنہ کیا لیکن اس کے بعد متاثرہ دانت کو چھوڑ کر وہ دانت نکال دیا جو بالکل صحتمند تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ان کی اہلیہ اور ان کے لئے شدید پریشانی اور تکلیف کا سبب بنا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ سزا کے طور پر خاتون ڈینٹسٹ کا دانت نکال دیا جائے۔ وہ وزارت صحت سے درخواست کررہے ہیں کہ جلد خاتون ڈینٹسٹ کا دانت نکالنے کا بندوبست کیا جائے، اور اگر وہ اپنا دانت نکلوانے پر کسی طور راضی نہ ہوں تو پھر 50 ہزار ریال ہرجانہ ادا کریں۔

Comments are closed.

Scroll To Top