Home / Uncategorized / اس علاقے پر ایٹم بم مار کر اسے تباہ کیا گیا، یہ کس جگہ کی تصویر ہے؟ انتہائی حیران کن حقیقت آپ بھی جانئے
اس علاقے پر ایٹم بم مار کر اسے تباہ کیا گیا، یہ کس جگہ کی تصویر ہے؟ انتہائی حیران کن حقیقت آپ بھی جانئے

اس علاقے پر ایٹم بم مار کر اسے تباہ کیا گیا، یہ کس جگہ کی تصویر ہے؟ انتہائی حیران کن حقیقت آپ بھی جانئے

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکہ کے ایٹمی حملے کو آج 71 سال مکمل گئے۔ ’لٹل بوائے‘ نامی 15 کلوٹن وزنی امریکی ایٹم بم نے ہیروشیما شہر پر ایسی قیامت برپا کی کہ پورا شہر 4ہزار ڈگری سیلسیئس درجہ حرارت پر دہکتے شعلوں کی نظر ہو گیا اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد لقمہ اجمل بن گئے۔

اس قیامت خیز حملے کے اگلے ہی دن شہر کی بربادی کی کچھ تصاویر بنائیں گئیں، اورایٹمی تباہی کے 71 سال بعد اس موقع کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر کو نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے رنگین کرکے دکھایا گیا ہے ۔ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ہیروشیما کا گنجان آباد شہر سارے کا سارا راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے۔ بلند و بالا عمارتیں زمیں بوس ہو چکی ہیں اور صنعتی عمارتوں کے آہنی شہتیر موم کی طرح پگھل کر گلیوں میں بہہ گئے ہیں۔ اہل جاپان ہیروشیما کی بربادی کو یوں تو کبھی بھی بھولے نہیں تھے لیکن تباہی کی بلیک اینڈ وائٹ منظر کشی رنگین تصویر کی صورت میں سامنے آنے پر ان کا غم ایک بار پھر پوری شدت سے جاگ اٹھا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top