Home / Uncategorized / ’اس میں کوئی حقیقت نہیں‘ ،سعودی حکومت نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
’اس میں کوئی حقیقت نہیں‘ ،سعودی حکومت نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

’اس میں کوئی حقیقت نہیں‘ ،سعودی حکومت نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

13090295_1687517978169565_683226292_n

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایسی رپورٹس کی تردید کردی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں کیلئے ایک سال میں صرف ایک ایگزیٹ انٹری ویزا جاری کریں گے اور واضح کیاکہ پاکستانیوں کیلئے ویزا سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ میں پاسپورٹ ڈیپارٹنمنٹ کے میڈیا منیجر میجر طلال الشلہوب نے کہاکہ اطلاعات غلط ہیں اور یہ فیصلہ کفیل یا کمپنی کرے گی کہ وہ اپنے ملازمین کو کتنی بار ویزا جاری کرتے ہیں، اس کی تصدیق ابشیر سسٹم کی ویب سائٹ سے بھی کی جاسکتی ہے ۔

ان کا موقف ایک ایسے وقت پر سامنے آیاہے جب گزشتہ ہفتوں پاکستان میں یہ اطلاعات تھیں کہ پابندی لگادی گئی جس کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی میں بے چینی پائی جاتی تھی ۔
پاکستانی قونصلیٹ نے بھی ایسی رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ سعودی حکام کی طرف سے پابندی سے متعلق کوئی ہدایت نامہ موصول نہیں ہوا۔

Comments are closed.

Scroll To Top