Home / Uncategorized / اضافی واٹر ٹیرف کا خاتمہ،سعودی وزیر پانی و بجلی کو عہدے سے ہٹادیا گیا
اضافی واٹر ٹیرف کا خاتمہ،سعودی وزیر پانی و بجلی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

اضافی واٹر ٹیرف کا خاتمہ،سعودی وزیر پانی و بجلی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

13077203_1685653588356004_94403911_n

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعوی نائب ولی عہد کے اضافی واٹر ٹیرف ختم کرنے کے اعلان کے بعد وزیر پانی و بجلی عبداللہ الحصین کو ان کے عہدے سے ہٹا کر وزیر زراعت کو وزارت پانی و بجلی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا  اور یوں اپنے وعدے کی تکمیل میں اہم پیش رفت کی ہے۔
العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان کے ذریعے پانی وبجلی کے وزیر عبداللہ الحصین کو ان کے عہدے سے ہٹاکر وزیر زراعت عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفضلی کو قائم مقام وزیر پانی وبجلی مقرر کردیا ہے جس کی وزیر زراعت نے تصدیق کردی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اعتماد اور بھروسے پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت اضافی اور غیرموزوں واٹرٹیرف ختم کرے گی اورشہریوں کے لیے نقد امداد کے ساتھ ساتھ بجلی اور دیگر شعبوں میں سبسڈی بھی دے گی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top