Home / Uncategorized / اعلیٰ خاتون افسر نے ہراساں کیے جانے پر وزیراعظم کو شکایت لگادی
اعلیٰ خاتون افسر نے ہراساں کیے جانے پر وزیراعظم کو شکایت لگادی

اعلیٰ خاتون افسر نے ہراساں کیے جانے پر وزیراعظم کو شکایت لگادی

13101021_1688812578040105_924646505_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈڈیویلپمنٹ ڈویژن کی اعلیٰ خاتون افسر نے اپنے محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری کیخلاف ہراساں کیے جانے کی وزیراعظم کوشکایت لگادی جس کا انکشاف نجی ٹی وی چینل نے کیا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’خبردار‘میں گفتگوکرتے ہوئے آغاماجد نے بتایاکہ ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدارخاتون نے وزیراعظم کودرخواست دی ہے کہ ان سے سینئر افسریعنی کہ ایڈیشنل سیکریٹری اُنہیں ہراساں کررہاہے اور یہ درخواست محکمہ کیڈ سے آئی ہے جس کے وزیرطارق فضل چوہدری ہیں ۔
اس خاتون کی درخواست پر مزید کسی کارروائی یا خاتون کی شناخت سے متعلق معلوم نہیں ہوسکا۔

Comments are closed.

Scroll To Top