Home / Uncategorized / افتخار چودھری پاکستان کے کسی طبقے کی نمائندگی نہیں کرتے ،ان کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں:پرویز رشید
افتخار چودھری پاکستان کے کسی طبقے کی نمائندگی نہیں کرتے ،ان کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں:پرویز رشید

افتخار چودھری پاکستان کے کسی طبقے کی نمائندگی نہیں کرتے ،ان کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں:پرویز رشید

13219908_1693392054248824_19728446_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ افتخار چودھری کی جماعت قومی اسمبلی میں ہے اور نہ ہی صوبائی اسمبلی میں ،افتخار چودھری پاکستان کے کسی طبقے کی نمائندگی نہیں کرتے ،ان کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ افتخار چودھری کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں، وہ پہلے اپنے آپ کو اس قابل بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک افتخار چودھری پارلیمنٹ ، قومی اسمبلی یا کسی بلدیاتی ادارے کی نمائندگی نہیں کرتے حتیٰ کہ کوئی کونسلر بھی ان کی جماعت سے منتخب نہیں ہوا لہذا افتخار چودھری پہلے خود کو اس قابل بنائیں ، ایسی باتیں ان کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔
پرویز رشید نے مزید کہا افتخار چودھری جب کبھی اس قابل ہوئے کہ انہیں پاکستان کی عوام نے نمائندگی کا حق دیا تو پھر یہ باتیں ان کے منہ سے اچھی لگیں گی،لہذا پہلے افتخار چودھری کو خود کو اس قابل بنانا چاہیے کہ ان کی باتوں میں وزن ہو اور وہ سننے میں اچھی لگیں ۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چودھری نے پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف سے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا ۔a

Comments are closed.

Scroll To Top