Home / Uncategorized / افضل خان نے یوٹرن لے لیا، دھاندلی کے موقف پر قائم ہوں، ریاض کیانی کی عمر کا لحاظ کرکے معافی مانگی: سابق ایڈیشنل سیکرٹری
افضل خان نے یوٹرن لے لیا، دھاندلی کے موقف پر قائم ہوں، ریاض کیانی کی عمر کا لحاظ کرکے معافی مانگی: سابق ایڈیشنل سیکرٹری

افضل خان نے یوٹرن لے لیا، دھاندلی کے موقف پر قائم ہوں، ریاض کیانی کی عمر کا لحاظ کرکے معافی مانگی: سابق ایڈیشنل سیکرٹری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان نے یوٹرن لیتے ہوئے دھاندلی کے موقف سے ہٹنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں افضل خان کا کہنا تھا کہ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کے ذمہ دار فخرالدین جی ابراہیم اور اراکین الیکشن کمیشن تھے اور میں اپنے اس موقف پر قائم ہوں ۔ میں نے دھاندلی کے حوالے سے سخت زبان استعمال کرنے پر عمر کا لحاظ کرتے ہوئے ریاض کیانی سے معافی مانگی تھی لیکن ریاض کیانی پر عائد کیا گیا دھاندلی کا الزام واپس نہیں لیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان نے تین روز قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے پنجاب سے ممبر جسٹس (ر) ریاض کیانی سے دھاندلی کے الزامات لگانے پر غیر مشروط معافی مانگی تھی ۔ جس کے بعد عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جسٹس ریاض کیانی کے معاف کرنے پر کیس ختم کیا جارہا ہے تاہم معافی ملنے کے تین روز بعد ہی افضل خان کا یوٹرن سمجھ سے بالا تر ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top