Home / Uncategorized / افغانستان: بوڑھے عالم دین کی 6 سالہ لڑکی سے شادی، پولیس نے گرفتار کرلیا
افغانستان: بوڑھے عالم دین کی 6 سالہ لڑکی سے شادی، پولیس نے گرفتار کرلیا

افغانستان: بوڑھے عالم دین کی 6 سالہ لڑکی سے شادی، پولیس نے گرفتار کرلیا

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں بوڑھے عالم دین نے 6 سالہ لڑکی سے شادی کر لی، شادی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دولہا کو گرفتار کرلیا۔

افغان میڈیا کے مطابق عالم دین محمد کریم کی عمر تقریباً 60 سال ہے اور انہوں نے صوبہ غور میں شادی کی۔ سرکاری عہدیداروں کے مطابق گھر والوں نے مذہبی بنیاد پر لڑکی محمد کریم کے سپرد کی تاہم اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو ہرات صوبے سے اغواء کیا گیا تھا۔

غور کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ محمد کریم کو گرفتار کر لیا گیا ہے لڑکی خواتین کے شیلٹر میں ہے غور میں ایک روز قبل ایک 14 سالہ لڑکی کو زندہ جلایا گیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top