Home / Uncategorized / افغان طالبان نے عدالت کے جج کو پھانسی دیدی
افغان طالبان نے عدالت کے جج کو پھانسی دیدی

افغان طالبان نے عدالت کے جج کو پھانسی دیدی

کابل (این این آئی) افغان طالبان نے صوبہ فرخ میں ایک مقامی عدالت کے جج کو پھانسی دے دی۔

صوبائی گورنر کے ترجمان محمد ناصر مہری نے صحافیوں کو بتایا کہ طالبان نے گزشتہ رات ہائی وے سے جسٹس شمس الرحمن کو اغوا کیا اور ضلع خاک سفید میں لے گئے جہاں انہیں پھانسی پر لٹکا دیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اُنہیں کس وجہ سے پھانسی دی گئی۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں طالبان کی جانب سے ججوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ حملے 6 طالبان جنگجوﺅں کو پھانسی دیئے جانے کے بعد کئے جا رہے ہیں۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top