Home / Uncategorized / افغان علاقے سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 15 دہشتگرد مارے گئے
افغان علاقے سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 15 دہشتگرد مارے گئے

افغان علاقے سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 15 دہشتگرد مارے گئے

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک) لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ منگور سر میں افغان حدود سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو افغانستان سے آنے والے 50 سے زائد دہشتگردوں نے چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر حملہ کردیا۔ دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے کسی اہلکار کے شہید یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ دہشتگردوں کی طرف سے حملے کا سکیورٹی فورسز نے مردانہ وار مقابلہ کیا اور 15 دہشگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان میں سے 6 زخمی ہوگئے اور باقی دم دبا کر بھاگ گئے۔ سر پر پیر رکھ کر بھاگنے والے دہشتگردوں کو ڈھونڈنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top