Home / Uncategorized / افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی میجر جواد چنگیزی شہید ہو گئے، جنازہ پشاور گیریژن میں ہو گا
افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی میجر جواد چنگیزی شہید ہو گئے، جنازہ پشاور گیریژن میں ہو گا

افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی میجر جواد چنگیزی شہید ہو گئے، جنازہ پشاور گیریژن میں ہو گا

خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے میجر جواد چنگیزی شہید ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جواد چنگیزی طورخم باررڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے جنہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں میجر جواد کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی جائے گی جس میں کور کمانڈر پشاور کے ساتھ اعلیٰ عسکری حکام و سیاسی قیادت بھی شریک ہو گی جبکہ ان کا جسد خاکی ان کے آبائی گھر کوئٹہ بھجوایا جائے گا۔

میجر جواد چنگیزی کا تعلق کوئٹہ سے تھا اور ان کے والد خادم حسین بھی پاک فوج میں بریگیڈئیر تھے جن کا انتقال ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ شہید میجر جواد نے جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔ میجر جواد جیسے شہید صوبے ملک اور قوم کا فخر ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top