Home / Uncategorized / افغان مشیر قومی سلامتی کا سرتاج عزیز کو فون، امریکی اور افغان سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں علی حیدر کو بازیاب کرایاگیا
افغان مشیر قومی سلامتی کا سرتاج عزیز کو فون، امریکی اور افغان سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں علی حیدر کو بازیاب کرایاگیا

افغان مشیر قومی سلامتی کا سرتاج عزیز کو فون، امریکی اور افغان سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں علی حیدر کو بازیاب کرایاگیا

13183151_1691690574418972_1377386751_n

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان مشیر قومی سلامتی نے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز کو فون کرکے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی تصدیق کردی اور بتایا ہے کہ امریکی اور افغان سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں علی حیدر گیلانی کو بازیاب کرایا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان مشیر قومی سلامتی حنیف اتمار نے سرتاج عزیز کو فون کرکے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی کو امریکی اور افغان سکیورٹی فورسز کے مشترکہ سکیورٹی آپریشن کے دوران افغان صوبے غزنی سے بازیاب کرایا گیا ہے۔ علی حیدر گیلانی مکمل صحت مند ہیں اور انہیں میڈیکل چیک اپ کے بعد پاکستان روانہ کیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top