Home / Uncategorized / اقتصادی راہداری کیخلاف دشمن کی سازشیں، پاکستان اور چین کا دوست ممالک سے ملکر مشترکہ اتحاد قائم کرنیکا فیصلہ
اقتصادی راہداری کیخلاف دشمن کی سازشیں، پاکستان اور چین کا دوست ممالک سے ملکر مشترکہ اتحاد قائم کرنیکا فیصلہ

اقتصادی راہداری کیخلاف دشمن کی سازشیں، پاکستان اور چین کا دوست ممالک سے ملکر مشترکہ اتحاد قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان اورچین نے اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف پس پردہ سازشوں اورعالمی سطح پر تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر دنیاکے اہم مسائل کے حل کے لیے ہمسایہ اور دوست ممالک سے ملکر کثیرالجہتی اتحادقائم کرنے پر غورشروع کردیا اور اس ممکنہ اتحادکے قیام کیلئے رابطہ کارگروپ قائم کیاجائے گاجواتحاد کے قیام کاایجنڈااوراغراض ومقاصد طے کرے گا۔

حکومتی سفارتی حلقوں کے ذرائع کے مطابق  پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز کے بعد امریکہ، بھارت اور افغانستان نے پاکستان اورچین کے خلاف ایک غیر اعلانیہ اتحاد قائم کر لیا  اور اس  ٹرائیکا کا مقصد خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنا ہے اور اس لیے امریکا تمام شعبوں میں بھارت کو نوازنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور پاکستان پر سفارتی دبائو ڈال کر اپنی شرائط منوانے کی کوشش جاری ہے۔

  سفارتی ذرائع کا کہنا تھا پاکستان اور چین کے مابین حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات کے بعد بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستان میں مداخلت کا عمل تیز کردیا ہے اور ان کا مرکز بلوچستان ہے جس کا ثبوت حالیہ ہونیوالی گرفتاریوں سے بھی ملتا ہے ۔وفاقی حکومت نے بلوچستان میں غیر ملکی ایجنسیوں کی مداخلت کا عمل روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی طے کرلی ہے  اور اس مداخلت کو روکنے کیلئے  ایک جوائنٹ انٹیلی جنس گروپ اور کوئیک ایکشن فورس قائم کی جارہی ہے جس کا مقصد ان غیر ملکی ایجنسیوں کے ایجنڈے کو ناکام بنانا ہے۔ اس صورتحال کے سبب پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے ساتھ اپنی موجودہ سفارتی تعلقات پر نظر ثانی شروع کردی ہے اور پاکستانی حکام ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے معاملے پرڈٹ گئے ہیں۔ امریکہ کو بھی واضح کردیا گیا ہے کہ نو ڈورن پالیسی کا اعلان ہی مستقبل میں پاکستان امریکہ تعلقات کو بہتر بناسکتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top