Home / Uncategorized / الزامات درالزامات جاری رہے تو مارشل لاءلگ سکتاہے: امریکی تجزیہ نگار کے حوالے سے ڈاکٹرشاہد مسعود کا تبصرہ
الزامات درالزامات جاری رہے تو مارشل لاءلگ سکتاہے: امریکی تجزیہ نگار کے حوالے سے ڈاکٹرشاہد مسعود کا تبصرہ

الزامات درالزامات جاری رہے تو مارشل لاءلگ سکتاہے: امریکی تجزیہ نگار کے حوالے سے ڈاکٹرشاہد مسعود کا تبصرہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نے امریکی تجزیہ نگار کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بہت جلد مسلم لیگ ن کی حکومت کے معاملات کھل کر سامنے آجائیں گے ، اگر معاملات آگے نہیں بڑھتے تو الزامات درالزام کاسلسلہ جاری رہتاہے تو اس صورتحال پر قابوپانے کے لیے فوج مداخلت کرسکتی ہے ۔
اے آروائے نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود کاکہناتھاکہ پاناما لیکس کے بعد ایک سینئر امریکی تجزیہ نگار کا پیپرآگیاہے ، واشنگٹن سے کسی بھی ایسی شخصیت کا پہلا پیپر ہے جو پاکستان اور افغانستان کی سیاست پر گہری نظررکھتے ہیں ، وہ کہہ رہے ہیں اگر ملک میں زیادہ گڑبڑہوتی ہے تو امریکہ کے پاس بہت کم طاقت ہوگی کہ وہ ان حالات میں اپنا اثر دکھاسکے ، پاکستان کی حکومت کے لیے بھی معاملات آگے بڑھنا اتنا آسان نہیں ، فوج کے تحفظات شدید ہیں اور اگر یہی صورتحال رہی تو ’ڈیڈلاک‘ کے خاتمے کیلئے فوج مداخلت کرسکتی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top