Home / Uncategorized / الیسٹر کک سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ توڑنے کے قریب
الیسٹر کک سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ توڑنے کے قریب

الیسٹر کک سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ توڑنے کے قریب

13181160_1689992961255400_769584833_n

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں جس کیلئے انہیں صرف 36 رنز درکار ہیں۔
سچن ٹنڈولکر نے 2015ءمیں پاکستان کے خلاف کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں31 سال اور 10 ماہ کی عمر میں 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس میچ کی دونوں اننگز میں ٹنڈولکر نے 52، 52 رنز بنائے تھے تاہم اب انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان ایلسٹر کک اس ریکارڈ کو توڑنے کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں اور اس کیلئے انہیں صرف 36 رنز درکار ہیں۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان19 مئی سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گا اور اگر 31 سالہ ایلسٹر کک یہ ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو وہ ٹنڈولکر سے پانچ مہینے کم عمر ہوں گے۔
ایلسٹر کک اب تک 126 ٹیسٹ میچوں میں 28 سنچریوں اور 47 نصف سنچریوں کی مدد سے 9,964 رنز بنا چکے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top