Home / Uncategorized / امجد اللہ نے دستبرداری کے عوض مالی فائدے کا مطالبہ کیا : نجمی عالم
امجد اللہ نے دستبرداری کے عوض مالی فائدے کا مطالبہ کیا : نجمی عالم

امجد اللہ نے دستبرداری کے عوض مالی فائدے کا مطالبہ کیا : نجمی عالم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم نے کہا ہے کہ این اے 245 سے پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اللہ نے دستبردار ہونے سے پہلے پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے ان سے ملاقات کی تھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پی پی پی کراچی نجمی عالم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا مجد اللہ نے کل شام 5 بجے ان سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا کہا اور دستبرداری کے عوض مالی فائدے کا مطالبہ کیا تھا تاہم انکار پر امجد اللہ نے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو دیکھنا چاہیے تھا کہ ٹکٹ کس کو دے رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس الیکشن میں سرپرائز دے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top