Home / Uncategorized / امجد صابری کا گھر سے پیچھا کیا گیا، ایک دہشتگرد نے ہیلمٹ اور دوسرے نے چہرہ ڈھانپ رکھا تھا: ابتدائی رپورٹ
امجد صابری کا گھر سے پیچھا کیا گیا، ایک دہشتگرد نے ہیلمٹ اور دوسرے نے چہرہ ڈھانپ رکھا تھا: ابتدائی رپورٹ

امجد صابری کا گھر سے پیچھا کیا گیا، ایک دہشتگرد نے ہیلمٹ اور دوسرے نے چہرہ ڈھانپ رکھا تھا: ابتدائی رپورٹ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قوال اور نعت خواں امجد صابری کے قتل کے بارے میں پولیس کی ابتدائی رپورٹ تیارکر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امجد صابری کو لیاقت آباد کے انڈر پاس کے قریب نشانہ بنایا۔ ایک دہشت گرد نے ہیلمٹ اور دوسرے نے چہرے کو ڈھانپ رکھا تھا۔دونوں نے ان کا گھر سے پیچھا کیا۔ دونوں نے پینٹ شرٹس پہن رکھی تھی۔قتل کے بعد دونوں دہشتگرد آسانی سے فرا رہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے اب بھی ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ اسی علاقے میں روپوش ہیں جن کی تلاش کیلئے آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top